لاہور پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے واردات کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق گرفتارملزم ڈیفنس کے علاقے میں گھرمیں کام کرتا تھا اوراپنے دو ساتھیوں کے ساتھ واردات کا منصوبہ بنا کرشہریوں کو نشانہ بناتا تھا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے چاقو سمیت دیگرآلات اورسامان برآمد کر لیا ہے اورمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
ملزمان نے کچھ روزقبل ایک واردات کے دوران بزرگ شہریوں کوچاقوکے زخم بھی پہنچائے تھے، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔
انڈس ہائی وے پر کاراورفلائینگ کوچ کا خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق، 11 زخمی
ایس پی کینٹ نے کہا کہ گرفتارملزم اپنے کام کی آڑمیں گھروں میں داخل ہوتا اور قیمتی اشیاء لوٹتا تھا جبکہ اس کے ساتھی باہرسے تعاون کرتے تھے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی حفاظت کے لئے محتاط رہیں اورکسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔
گرفتارگروہ کی نشاندہی اوربروقت کارروائی سے علاقے میں شہریوں کے تحفظ کے احساس میں اضافہ ہوا ہے اور پولیس مزید تفتیش کے ذریعے دیگرممکنہ وارداتوں کے بارے میں معلومات حاصل کررہی ہے۔
