ماہرہ خان کو دیکھ کر نوجوان جذباتی ہو گیا، ویڈیو پر وائرل

Maira Khan

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا مداح ملاقات کے دوران جذبات پر قابو نہ پا سکا۔ اور اسٹیج پر ہی زاروقطار رو دیا۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنی فلم “نیلوفر” کی پروموش کے لیے فیصل آباد کے ایک پروگرام میں موجود تھیں۔ جہاں اسٹیج پر ماہرہ خان کی موجودگی میں نوجوان کو بلایا گیا تو وہ اسٹیج پر آنے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رو دیا۔

نوجوان کے جذباتی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ نوجوان کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ماہرہ خان کا بڑا مداح ہے۔ ماہرہ خان بھی نوجوان کو روتا دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

ماہرہ خان کے اپنے مداح کو دیکھ کر چہرے پر خوشی کے آثار نمایاں تھے۔ تاہم انہوں نے جذباتی نوجوان کو حوصلہ دیا۔

اسٹیج پر موجود شخص نے جذباتی نوجوان کو مشورہ دیا کہ “شیر بنو شیر”۔ اور ماہرہ خان نے بھی اس کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اور تم مل کر ڈانس کریں گے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp