27 ویں ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ، چیف جسٹس یحییٰ ٰآفریدی جوڈیشل کونسل کے سربراہ ہوں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے جوڈیشل کونسل کی تشکیل نو کر دی ، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان جوڈیشل کونسل کے دوسرے سینئر ممبر ہوں گے۔
رولز 2025 اپ ڈیٹ ، سستا اور فوری انصاف ممکن ہو گا ، سپریم کورٹ
جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہررضوی اورجسٹس جمال مندوخیل جوڈیشل کونسل کے رکن ہوں گے ، وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بنا دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
