سکیورٹی خدشات ، بلوچستان کے بیشتر شہروں میں تین دن کیلئے انٹرنیٹ سروس معطل

balochistan

بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں تین دن کے لیے انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔

صوبائی حکومت نے کینٹ کی حدود میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے ہیں تاہم کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔ انٹرنیٹ اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مذہبی جماعت کا کراچی میں احتجاج، ٹریفک جام، انٹرنیٹ جزوی معطل

وانا کیڈٹ کالج اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر ہونے والے حملوں کے بعد بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات سخت کیے ہیں۔

صوبائی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی 12 سے 14 نومبر تک پابندی عائد کر دی تھی تاہم بعد میں پابندی کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp