دبئی: متحدہ عرب امارات نے اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ اڑنے والی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز دبئی اور العین کے درمیان مرغم کے صحرائی علاقے سے شروع کی گئی۔ جو المکتوم ایئر پورٹ پر کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔
حکام کے مطابق جدید الیکٹرک ایئر ٹیکسی 320 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے۔ اور اس میں چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ ٹیکسی مکمل طور پر ماحول دوست ہے۔
جدید ٹیکسی عام فضائی گاڑیوں کے مقابلے میں شور بھی انتہائی کم کرتی ہے۔ 2026 میں ایئر ٹیکسی سروس عوام کے لیے باضابطہ طور پر شروع کر دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اسکائی پورٹس کمپنی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہلا ایئر ٹیکسی اسٹیشن قائم کر رہی ہے۔ جو مستقبل میں دبئی کی اسمارٹ ٹرانسپورٹ ویژن 2030 کا حصہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کی ترقی اور مستقبل کے لیے 5 لازمی اے آئی مہارتیں
یہ پیشرفت دبئی کو دنیا کے ان اولین شہروں میں شامل کر دے گی۔ جہاں اڑنے والی ٹیکسی سروس کو عوامی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔

