اسلام آباد، 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل دوپہر میں طلب کر لیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترامیم کی روشنی میں مختلف قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں آرمی ایکٹ، نیوی ایکٹ اورائیر فورس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری متوقع ہے یہ ترامیم 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد نئے آئینی ڈھانچے کے مطابق کی جائیں گی تاکہ قانون میں ہم آہنگی قائم ہو۔
مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ، اسپیکرز کانفرنس امن و ترقی کی سمت اہم پیش رفت ہے، صدر زرداری
اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے متعلق قانونی معاملات کا جائزہ بھی لیا جائے گا اس کے علاوہ دیگرمتعلقہ قوانین میں ترمیم شدہ آئینی شقوں کی روشنی میں ترامیم کی منظوری دی جائیگی تاکہ آئینی اصلاحات کا عمل مؤثر اور جامع اندازمیں مکمل ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں آئینی اورقانونی ماہرین کی سفارشات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا تاکہ تمام ترامیم شفاف اور قانونی دائرہ کار کے مطابق ہوں۔
اجلاس کے بعد آئینی ترامیم اور قوانین میں کی گئی تبدیلیوں کی تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
