ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے ڈینگی کی بڑھتی ہوئی وبا پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پارلیمنٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف ایک مہینے کے دوران حیدرآباد میں ڈینگی سے 32 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے تاحال مؤثراقدامات نہیں کیے گئے۔
وسیم حسین کا کہنا تھا کہ جو اسپرے کیا جا رہا ہے، اس سے عام مچھرتک نہیں مررہا تو ڈینگی کا مچھرکیسے ختم ہوگا؟
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے قرارداد جمع
انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کا سہارا لے کرہرمسئلے کو صوبے کے دائرے میں ڈال دیا جاتا ہے، عوام کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے وفاق اور سندھ حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ “کس کے پاس جا کر روئیں؟ کوئی سننے والا نہیں۔
رکن قومی اسمبلی نے آصف زرداری سے اپیل کرتے ہوئے کہا، “میں ہاتھ جوڑ کردرخواست کرتا ہوں، خدا رہ حیدرآباد کے عوام کو بچائیں۔
