لاہور، ضلعی انتظامیہ نے لاہور بھر میں مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
جاری مراسلے کے مطابق تمام مارکیٹس آج رات 10 بجے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک بند کیے جائیں گے، اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق اوقاتِ کارپرسختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہر تحصیل کی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرائے گی تاکہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
ریلوے کی اپ لفٹنگ اور اصلاحات سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، حنیف عباسی
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تمام افسران اپنی روزانہ کی رپورٹس ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائیں گے، حکام کا کہنا ہے کہ اوقاتِ کار کی پابندی سے توانائی کی بچت اور شہری نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
ذرائع کے مطابق لاہور کی انتظامیہ نے اس بارمارکیٹوں کے اوقات پرعمل درآمد کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں تاکہ عدالتی احکامات پر مکمل عمل ہو اورخلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔
