لاہور، پنجاب بھر میں دھند اور اسموگ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے ٹریفک حکام کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کی جانب سے تمام چیف ٹریفک آفیسرز (CTOs) اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز (DTOs) کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں موسمِ سرما کے دوران محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
فیکٹ چیک: کیا مریم اورنگزیب کی پرانی ویڈیو کو نئے اسموگ لاک ڈاؤن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے؟
مراسلے کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ اسموگ پیدا کرنے والی گاڑیوں کی نشاندہی اور چیکنگ کے لیے ٹریفک پولیس، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ریت اور مٹی سے بھری گاڑیوں کو بغیر ترپال سڑکوں پر چلنے سے روکنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ شوگر کین ٹرالیز، ٹرکوں اور مزدا گاڑیوں پر ریفلیکٹر اسٹیکرزلگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ رات کے وقت حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا کہ تمام گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے بیک لائٹس، اشارے اور شیشے درست حالت میں رکھنا لازمی ہے، شہری دورانِ سفررفتارمیں کمی کریں اوراحتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، اسموگ کے سیزن میں حادثات کی روک تھام کے لیے صوبہ بھر میں بہترین حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
