ویسٹ لندن کے علاقے اکس برج میں ایک افغان شہری نے مبینہ طور پر 3 افراد پر چاقو سے حملہ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔
حملے کی زد میں آنے والے 49 سالہ وین بروڈہرسٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ 45 سالہ شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا اور ایک 14 سالہ لڑکا معمولی زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق 22 سالہ افغان شہری کو جائے وقوعہ سے ٹیزر گن کے ذریعے گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
The world is under attack! Keep our nation safe again. Children should never ever witness any type of violence
Footage of the Afghan attacking the public in Uxbridge today, killing one man and injuring two others, including a 14yr old boy.
We are under attack across the land,… pic.twitter.com/bTWRYZ2k5l
— Zero (@miss_zeth) October 28, 2025
پڑوسیوں کے مطابق مقتول وین بروڈہرسٹ صفائی کے محکمے میں کام کرتے تھے اور روزانہ اپنے کتے کو گھمانے جایا کرتے تھے۔ ایک پڑوسن نے کہا کہ “وہ ایسا شخص تھا جس کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں جا سکتا کہ کوئی اس پر حملہ کرے گا۔ وہ روز اسی وقت اپنے کتے کے ساتھ نکلتا تھا۔ اگر وہ صرف 5 منٹ بعد جاتا تو شاید آج زندہ ہوتا۔”
برطانوی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ مشتبہ شخص نومبر 2020 میں ایک ٹرک کے ذریعے برطانیہ داخل ہوا، 2022 میں اسے پناہ اور قیام کی اجازت ملی، اور وہ کسی سرکاری رہائش میں نہیں رہ رہا تھا۔
پولیس نے واضح کیا کہ واقعہ دہشت گردی سے متعلق نہیں اور تفتیش کار اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ آیا ملزم اور متاثرین کے درمیان کوئی تعلق تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق افغانی حملہ آور چاقو لہراتے ہوئے سڑک پر چلتے دیکھا گیا، جس کے بعد 2 پولیس اہلکاروں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، بار بار کہا “چاقو پھینکو، زمین پر لیٹ جاؤ”، اور پھر ٹیزر چلا کر اسے قابو کیا گیا۔
Home CCTV shows the suspected Afghan who stabbed multiple people in Midhurst Gardens, Uxbridge, yesterday, a 49yr old killed, a 45yr old man and 14yr old boy injured but stable after hospital treatment. pic.twitter.com/aa6hVzKsql
— Tommy Robinson 🇬🇧 (@TRobinsonNewEra) October 28, 2025
حملے کے بعد درجنوں مقامی افراد جائے وقوعہ پر جمع ہوئے، پھول اور شمعیں روشن کیں، اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
میٹروپولیٹن پولیس کی چیف سپرنٹنڈنٹ جل ہارس فال نے کہا کہ “یہ ایک افسوسناک اور بے معنی تشدد کا واقعہ ہے جس نے ایک شخص کی جان لی اور 2 کو زخمی کر دیا۔ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔”

پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے واقعہ دیکھا ہے یا کوئی معلومات رکھتا ہے تو فوراً رابطہ کرے، جبکہ علاقے میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ عوام کو تحفظ اور یقین دہانی فراہم کی جا سکے۔
