وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں ترقی کے اہم مواقع موجود ہیں ، ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس نے بات چیت کا موقع فراہم کیا۔
اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کانفرنس دو طرفہ اورعلاقائی روابط کیلئے اہم ہے ،عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ پاکستان خطے میں روابط اور معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی یقینی بنائیں گے، شہبازشریف
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے ، ہمارا خطہ روڈ اینڈ اینشی ایٹو تک روابط کا محور رہا ہے۔ گوادر کی ساحلی پٹی اور کراچی بندرگاہ میری ٹائم سلک روڈ میں شامل ہیں۔ معیشت کی بڑھتی اہمیت نے قدیم گزرگاہ کی اہمیت میں مزید اضافہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانس افغان ،اسلام آباد،تہران اور استنبول ریلوے کوریڈور پر کام کر رہے ہیں ، علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا ، کاروباری روابط ،سرمایہ کاری اورمشترکہ خوشحالی پرتوجہ مرکوز ہے۔
مزید پڑھیں: اس وقت دنیا کو صدر ٹرمپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
ان کا کہنا تھا کہ تجارت ، معیشت اورتوانائی میں تعاون سے نئے دور کا آغاز ہو گا ، آج کا ڈیٹاتکنیکی انضمام سے وابستہ ہے، ڈیجیٹل دور میں روابط صرف سڑک، ریل یا فضائی راستوں تک محدود نہیں، پاکستان ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت کی فراہمی ترجیح ہے۔