بیجنگ، چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے مغربی پابندیوں کے خدشات کے باعث روسی تیل کی خریداری عارضی طور پر معطل کردی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چینی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال سمندری راستوں سے لائے جانے والے روسی خام تیل کے نئے سودے نہیں کریں گی۔
کمپنیوں کو خدشہ ہے کہ امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے روسی توانائی کے شعبے پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کے اثرات چین پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے گزشتہ روز روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں۔
ان پابندیوں کے بعد بین الاقوامی بینکنگ اور شپنگ چینلز کے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
روس کی فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
چینی توانائی ماہرین کے مطابق یہ اقدام عارضی ہے اورمستقبل کی خریداری امریکی پالیسی اورعالمی منڈی کی صورتحال پرمنحصر ہوگی اس پیش رفت کے بعد روسی تیل کی ایشیائی منڈیوں میں ترسیل مزید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
