انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 7 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائرمیں استحکام اوردرآمدی دباؤ میں کمی کے باعث روپے کی قدرمیں بتدریج بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت معمولی کمی کے ساتھ 282 روپے 50 پیسے کے قریب ریکارڈ کی گئی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ چند روزسے مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ محدود حد تک اتارچڑھاؤ کا شکار ہیں تاہم مستقبل قریب میں روپے کی قدر میں مزید بہتری کے امکانات موجود ہیں بشرطیکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول میں رہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو۔
سونے کی قیمت میں دو دن میں بڑی کمی
دوسری طرف اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9.1 ارب ڈالر کی سطح پر برقرار ہیں، جو درآمدی ضروریات پوری کرنے کے لیے تسلی بخش قرار دیے جا رہے ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مستحکم کرنسی بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔
