ایران نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان امن واستحکام خطے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے اس لیے اختلافات کو بات چیت اورسفارتکاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ تہران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مذاکرات ہی خطے میں دیرپا امن کی ضمانت دے سکتے ہیں۔
ایران نے پاکستان اور افغانستان کی قیادت سے اپیل کی کہ وہ تحمل، تدبر اور باہمی احترام کے ساتھ مسائل کو حل کریں۔
امریکہ میں بھارتی نژاد سابق مشیر جاسوسی کے الزام میں گرفتار
خبر ایجنسی کے مطابق، ایران نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران ہمیشہ امن کے فروغ اور بات چیت کے عمل کی حمایت کرتا رہے گا۔
