قاہرہ، مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب اچانک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیٹر دورتک عمارتوں اوردکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ لوگوں میں بھگدڑمچ گئی۔
ابتدائی طور پردھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی، تاہم مصری حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ قاہرہ کے مشرقی علاقے میں ہوا، جہاں ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پرپہنچ گئے، تاحال کسی جانی نقصان یا دھماکے کی وجوہات سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر پاک فضائیہ کا ایف-16 گرائے جانے کا دعویٰ جھوٹا ثابت، وائرل ویڈیو پرانی نکلی
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔