اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرمیں پاکستان اور افغانستان کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ 2027 سعودی عریبیہ کوالیفائر کے سلسلے میں ہوم میچ جناح اسٹیڈیم پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا۔
میچ کے دوران دونوں ٹیمیں ایک بھی گول اسکور نہ کر سکیں۔میچ میں تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد جناح اسٹیڈیم میں موجود تھی۔
واضح رہے کہ افعانستان کی ٹیم ویزا کے مسائل کی وجہ سے طے شدہ وقت سے کچھ دن لیٹ پاکستانی پہنچی تھی۔
افغانی کھلاڑِی الگ الگ ٹولیوں کی شکل میں پاکستان پہنچے جن میں سے کچھ دبئی جبکہ باقی کھلاڑی براستہ پشاور پہنچے۔
⏸️ Halftime Update
Pakistan 🇵🇰 0 – 0 🇦🇫 AfghanistanA tight first half with both sides pushing hard.
All to play for in the next 45! 💪⚽️ pic.twitter.com/h04WRO9IXG— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) October 9, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانی ٹیم کو ویزے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مداخلت کے بعد جاری کیے گئے۔
پاکستان اور افغانستان نے اب تک 4 مرتبہ فٹ بال کے میدان میں ایک دوسرے کا سامنا کیا ہے جن میں سے 3 میچوں میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔
افغانستان فیفا کی رینکنگ میں پاکستان سے 28 درجے بہتر یعنی 161ویں نمبر پر ہے۔
What an amazing crowd in Islamabad for Pakistan vs Afghanistan 🇵🇰🤝🇦🇫
Pakistanis love football. Let’s win it today 💚 #AsianQualifiers #tapmad pic.twitter.com/25fer0oj2w
— Muzammal Shah (@imuzammalshah) October 9, 2025
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں اسپین پہلے، فرانس دوسرے اور ارجنٹائن تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
دنیا بھر کے 210 ممالک اس رینکنگ میں شامل ہیں، جن میں پاکستان کا نمبر 199 ہے۔

