ایمسٹرڈیم کے شیفول ایئرپورٹ پر شدید طوفانی ہواؤں کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔
رائٹرز کے مطابق ہفتے کے روزمجموعی طور پر80 آنے والی اور 70 سے زائد روانہ ہونے والی پروازیں منسوخ کی گئیں۔
موسمیاتی ادارے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نیدرلینڈز کے مختلف حصوں میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے باعث پروازوں کی منسوخی اور تاخیر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورتحال ضرور چیک کریں، کیونکہ اتوارکے روز بھی پروازوں کی منسوخی یا تاخیرکا خطرہ موجود ہے۔
انتظامیہ کے مطابق سخت موسم کے پیش نظر فضائی کمپنیوں کو پروازوں کی شیڈولنگ میں مشکلات کا سامنا ہے اور ہزاروں مسافرمتاثر ہوئے ہیں۔
شیفول ایئرپورٹ یورپ کا مصروف ترین فضائی مرکز مانا جاتا ہے جہاں روزانہ اوسطاً ایک ہزار سے زائد پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں۔ تاہم موسمی خرابی کی وجہ سے ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن میں شدید خلل آیا ہے۔
جاپانی حکومت نے ورک ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا تو پروازوں کا شیڈول معمول پرآنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
