کوئی یہ کہے کہ ایک اژدھا کسی ہرن کو سالم نگل کرکچھ عرصے بعد سالم ہی اگل دے تو شاید یقین نہ آئے، مگر امریکی ریاست فلوریڈا میں ایسا ہی ایک غیرمعمولی واقعہ رونما ہوا ہے۔
سائنسدانوں نے برمی نژاد ایک بڑے اژدھے کواس حیران کن عمل کے دوران براہِ راست دیکھا اورریکارڈ بھی کیایہ واقعہ نومبر 2024 میں پیش آیا جب یوایس جیولوجیکل سروے کے بائیولوجسٹ مارک سینڈفوس اورانکی ٹیم برمی اژدھوں کی غذائی عادات پرتحقیق کررہے تھے۔
ٹیم کے مطابق اژدھے نے انتہائی سکون کے ساتھ کچھ عرصہ قبل سالم نگلا گیا ہرن دوبارہ اگل دیا یہ پہلا موقع ہے کہ کسی آزاد برمی اژدھے کواس عمل کے دوران براہِ راست دیکھا گیا ہو۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 1970 کی دہائی سے فلوریڈا میں برمی نژاد اژدھوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے یہ اژدھے مقامی ماحولیاتی نظام پرگہرے اثرات مرتب کررہے ہیں، خاص طورپرمقامی ہرنوں کی آبادی میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اژدھے نہ صرف ہرن بلکہ دیگربڑے جانوروں جیسے مگرمچھوں کوبھی سالم نگل لیتے ہیں، جس کے نتیجے میں خطے کے قدرتی شکاروشکاری کے توازن پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ سانپ اپنے جبڑوں کواتنا وسیع کرسکتے ہیں کہ ہرن جیسے جانور بھی باآسانی ان کے نگلنے کی صلاحیت میں آ جاتے ہیں۔
13 سالہ افغانی لڑکا لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا
اگرچہ انسانوں پرحملے کے واقعات نہایت کم ہیں، مگر اژدھوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے سائنسدانوں کواس بات پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ اس غیر مقامی نسل کے مقامی ماحول پر اثرات کا مزید گہرائی سے مطالعہ کریں۔
