نواز شریف کا زبردست استقبال کیا جائے گا، شہباز شریف

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف  نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی صحت بہت خراب ہے لیکن پھر بھی آپ کا لیڈر نواز شریف آرہا ہے۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا زبردست استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ آپ کسی بھی طرح سے ایئرپورٹ پہنچیں اور نواز شریف سے محبت کا اظہار کریں۔

کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کسی بھی قسم کی شر انگیزی سے دور رہنا ہے کیوں کہ مسلم لیگ ن کا کام ملک کوتعمیر کرنا ہے عمران خان کی طرح تباہ کرنا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کو اس حالت میں چھوڑ کر اپنی بیٹی کے ساتھ واپس آرہے ہیں اور خود بھی وہ دل کے مریض ہیں لیکن وہ آپ کے لیے آرہے ہیں۔

سابق وزیر پنجاب نے کہا کہ نواز شریف جانتے ہیں کہ انہیں فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا لیکن وہ پھر بھی آپ کے پاس آ رہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیب میں اربوں روپے کے کرپشن کے مقدمے موجود ہیں لیکن وہ کسی کو نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن اس فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں