میڈرڈ، اسپین میں کمپیوٹر سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث ہائی اسپیڈ ٹرینوں کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، جس کے باعث میڈرڈ سے آنے اور جانے والی درجنوں ٹرینوں کی روانگی اور آمد میں تاخیر ہوئی۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ خرابی ریلوے کے مرکزی نیٹ ورک میں پیش آئی جس نے ٹرینوں کی شیڈولنگ اور ٹریکنگ کے نظام کو متاثر کیا۔
ایم ایل ون کا جون 2026 میں کراچی کینٹ سے افتتاح کریں گے، حنیف عباسی
نظام کی خرابی کے باعث ٹرین آپریٹرزکومینوئل طریقے سے گاڑیوں کی نقل وحرکت کنٹرول کرنا پڑی، جس سے کئی گھنٹوں تک ٹرین سروس جزوی طورپرمعطل رہی۔
میڈرڈ کے مرکزی اسٹیشن پربڑی تعداد میں مسافر پھنسے رہے، متاثرہ مسافروں نے ٹرین سروس انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے شکایت کی کہ انہیں بروقت اطلاع نہیں دی گئی اور متبادل سفری سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔
نئے صوبے بننے چاہئیں، کوئی مضائقہ نہیں، خواجہ آصف
ریلوے حکام کے مطابق تکنیکی ٹیم نے فوری طورپرسسٹم کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے اوربیشترخدمات بحال کر دی گئی ہیں تاہم مکمل نظام کی بحالی میں مزید چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسپین کی ہائی اسپیڈ ٹرین سروس دنیا کی تیز ترین اورمنظم ریلوے سروسزمیں شمارہوتی ہے اور معمولی خرابی بھی بڑے پیمانے پراثرڈالتی ہے۔
