نواز شریف اور مریم کی واپسی سے تحریک انصاف پریشان


لاہور: مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر تحریک انصاف کی کئی نشستیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد پر نون لیگ  کا لاہور میں بڑا شو لگنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے امیدواروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق نواز شریف کی آمد  سے مسلم لیگ نون کو قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 123، این اے 124، این اے 125، این اے 126، این اے 127، این اے 129، این اے 130 اور این اے 131 میں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

تحریک انصاف لاہور کے امیدواروں نے ممکنہ خدشات سے اپنی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کردیا ہے اور قیادت کو 13 جولائی کے بعد بڑا شو کرنے کی درخواست کی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے 15 سے 23 جولائی کو لاہور میں جلسوں کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور 19 سے 21 جولائی تک لاہور میں بھرپور سیاسی شو لگایا جائے گا۔

تحریک انصاف لاہور کے امیدواروں نے عمران خان کی تمام حلقوں میں آمد کو یقینی بنانے کی فرمائش کی ہے۔


متعلقہ خبریں