تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوغزہ میں جاری فوجی کارروائی کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کا جھکاؤ اب غزہ پرمکمل کنٹرول حاصل کرنے کی طرف بڑھتا جا رہا ہے جس کے تحت وہ جلد ہی فوج کو کارروائی بڑھانے کا حکم دے سکتے ہیں۔
اسرائیل کے 600 سے زائد سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں کا ٹرمپ کو خط، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ نیتن یاہوجلد کابینہ کا ایک اہم اجلاس طلب کریں گے جس میں غزہ میں آئندہ کے فوجی آپریشنز پرحتمی فیصلے متوقع ہیں۔
اس اجلاس میں عسکری و سیکیورٹی حکام کی بریفنگ کے بعد ممکنہ طور پر کارروائی کے دائرہ کارمیں اضافہ کیا جائے گا۔
ادھر فلسطینی حلقوں میں ان خدشات نے جنم لیا ہے کہ اسرائیلی افواج غزہ کے مزید علاقوں میں پیش قدمی کی تیاری کر رہی ہیں جس سے انسانی بحران مزید شدت اختیارکرسکتا ہے۔
