لاہور کے علی ٹاؤن میں ٹرام کا کامیاب تجرباتی ٹرائل مکمل کرلیا گیا ہے ۔
ترجمان اورنج لائن ٹرین کے مطابق ٹرام کو علی ٹاؤن سے ٹھوکر نیاز بیگ اور کینال روڈ تک چلایا گیا،ٹرام میں چینی ماہرین، پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران سوار تھے۔
راولپنڈی میں 7 دنوں کیلئے دفعہ 144 نافذ
ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ٹرام کو دوبارہ علی ٹاؤن کے اسٹیبلنگ یارڈ واپس پہنچا دیا گیا۔دوسری جانب ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ الیکٹرک ٹرام کینال روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو تک چلائی جائے گی۔
منصوبے میں نئی لین یا درختوں کی کٹائی کی ضرورت نہیں پڑے گی،32 میٹر لمبی جدید ٹرام میں ایک وقت میں 300 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔صرف 10 منٹ کے چارج پر 25 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت ہے۔
