امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹوں میں مندی دیکھی گئی ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق ایشیا پیسیفک کی اسٹاک مارکیٹوں میں زیادہ تر مندی دیکھنے میں آئی، جاپان کا نکی 225 انڈیکس ابتدائی تجارتی اوقات میں 0.6 فیصد نیچے آیا۔
سینیٹ کی پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پرانتخاب ملتوی
جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 3.2 فیصد گر گیا،اسی طرح تائیوان میں انڈیکس 0.4 فیصد،آسٹریلیا میں0.7 فیصد نیچے آیا،ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹ میں معمولی سا 0.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ میں پہلی بار1لاکھ41ہزار کی حد عبورکرگئی،100انڈیکس ایک لاکھ41ہزار61 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھاگیا۔
