ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پاکستان نے پولینڈ کو واضح برتری سے شکست دی۔
پاکستانی کھلاڑی عبداللہ نوازاورانس علی شاہ نے اپنے اپنے میچزمیں زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے مخالفین کو شکست دی اورٹیم کو فیصلہ کن برتری دلائی، دونوں کھلاڑیوں کی جیت نے پاکستان کی فتح کو یقینی بنایا۔
آئی سی سی نے نئی ویمنز ون ڈے رینکنگ جاری کردی
اب کوارٹرفائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف انگلینڈ سے ہوگا جوٹورنامنٹ کی ایک مضبوط ٹیم مانی جاتی ہے، کوچنگ اسٹاف اورکھلاڑیوں نے اگلے میچ کے لیے تیاری تیزکردی ہے اورجیت کے لیے پُرعزم ہیں۔
شائقین کھیل نے ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے اگلے مرحلے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، پاکستان اسکواش فیڈریشن کوامید ہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں مزید فتوحات سمیٹے گی۔
