میڈرڈ، اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک کا خاتمہ اخلاقی، انسانی اور سیاسی تقاضا ہے۔
اسپین کے وزیراعظم نےغزہ کی سنگین انسانی صورتحال پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوسے مطالبہ کیا کہ وہ ظلم کا سلسلہ بند کریں، فوری جنگ بندی کریں اورزمینی انسانی راہداری کھولیں تاکہ امداد متاثرین تک پہنچائی جا سکے۔
غزہ میں جنگ بندی اورامداد کی فوری ضرورت پرامریکی صدر اوربرطانوی وزیراعظم کا اتفاق
پیدروسانچیزنےاعلان کیا کہ اسپین اس ہفتے غزہ میں 12 ٹن خوراک فضائی طورپرگرانے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ بھوکے اورمحصورعوام کو فوری ریلیف مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ سمیت عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ فلسطینی عوام کی مدد کے لیے متحد ہو کرعملی اقدام کرے۔
