اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کوہستان کرپشن کیس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے اثاثے برآمد کر لیے۔
ترجمان نیب کے مطابق کارروائی کے دوران 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے منجمد جبکہ 1 ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور 3 کلو سونا ضبط کیا گیا۔
پاکستان اور قبائلی علاقوں کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، گورنر خیبر پختونخوا
نیب نے کنٹریکٹرمحمد ایوب کو گرفتارکرلیا، جس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے سابق وزیراعظم، سواتی سمیت دیگربااثرشخصیات سے ڈیلز تھیں، کارروائی میں 77 لگژری گاڑیاں، جن کی مالیت 94 کروڑ روپےہے بھی برآمد ہوئیں۔
نیب نے 73 بینک اکاؤنٹس منجمد کیے اور 5 ارب روپے کی رقم نکلوائی، ضبط شدہ جائیدادوں میں 30 مکانات، 25 فلیٹس، 12 کمرشل پلازے، 12 دکانیں، 4 فارم ہاؤسز اور 175 کنال زرعی اراضی شامل ہے،املاک کی مجموعی مالیت 17 ارب روپے سے تجاوزکرگئی۔
