امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلہ آیا ہے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.2 ریکارڈ کی گئی۔
امریکی سونامی وارننگ سینٹرکے مطابق زلزلہ الاسکا کے جنوبی ساحل سے تقریباً 50 میل کے فاصلے پر سمندر میں آیا۔
امریکا کا شام سے سرحدی افواج ہٹانے کا مطالبہ
زلزلے کے بعد حکام نے سونامی کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے ساحلی علاقوں کے لیے وارننگ جاری کردی ہے، عوام کو بلند مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے،ریسکیو اور ایمرجنسی ادارے الرٹ پر ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔
