ماسکو: روسی کارگو خلائی جہاز نے چار گھنٹے سے کم وقت میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک سفر طے کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
پراگریس 70 کارگو پر کھانا اور ایندھن سمیت تین ٹن وزنی سامان موجود تھا جسے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان بحیرہ تسمان کے اوپر زمین کے خلائی مدار میں 408 کلومیٹر (205 سے 270 میل) بلندی پر زیر گردش اسٹیشن تک پہنچنے میں محض تین گھنٹے 48 منٹ کا وقت لگا۔
کارگو شام پانچ بج کر 51 منٹ پر قازقستان سے روانہ ہوا اور صبح ساڑھے نو بجے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پہنچا۔
ARRIVAL! Traveling about 250 miles over the Tasman Sea between Australia and New Zealand, the unpiloted Russian Progress 70 cargo ship docked to the @Space_Station at 9:31pm ET. Watch: https://t.co/mzKW5uDsTi pic.twitter.com/HfB51po4cM
— NASA (@NASA) July 10, 2018
اس سے قبل روسی خلائی جہاز نے چھ گھنٹوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے توڑنے کے لیے خود روس نے ہی اکتوبر 2017 اور فروری 2018 میں کوششیں کی تھیں تاہم یہ بارآور ثابت نہ ہو سکی تھیں۔
خلائی ایجنسیاں پُرامید ہیں کہ اس کامیاب تجربے کے بعد خلا باز جلد ہی چند گھنٹوں میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے کے قابل ہو جائیں گے۔