پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے جدید بزنس ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا افتتاح 19 جولائی کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین جدید ترین کوچزپرمشتمل ہوگی، جن میں آرام دہ نشستیں، ڈیجیٹل نظام، بین الاقوامی معیارکی ڈائننگ کاراورمفت وائی فائی جیسی سہولیات شامل ہوں گی۔
نادرا نے شناختی کارڈ کے حصول کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بزنس ٹرین کا مقصد مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور جدید سفری ماحول فراہم کرنا ہے، یہ اقدام ریلوے کی جاری ڈیجیٹل اصلاحات کا حصہ ہے، جس میں ای ٹکٹنگ، اسٹیشنوں کی حالت بہتر بنانے اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینا شامل ہے۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ سامان بردار کوچزاوربریک وین سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو مکمل طور پرشفاف آؤٹ سورسنگ کے ذریعے ممکن ہوا۔
