لاہور کے علاقے سول لائنز میں پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران جعلی سرکاری افسر بننے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزم نے اپنی پرائیویٹ گاڑی پر نیلی بتی اورسبزسرکاری نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھوکہ دے سکے۔
حاصل پور، چشتیاں روڈ پر بس اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
گاڑی کی تلاشی کے دوران سیٹ کے نیچے سے 100 گرام آئس برآمد ہوئی جس پرملزم کو فوری طور پرحراست میں لے لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ جعلی سرکاری افسربن کرمختلف مقامات پرآئس سپلائی کرتا رہا ہے۔
ملزم کا تعلق وہاڑی سے ہے اور وہ وہاڑی پولیس کو منشیات سمیت دیگرجرائم کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا، مزید تفتیش جاری ہے۔
