ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد اب دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی بھی خطرے کی زد میں ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات نے سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، آج شام تک واشنگٹن ڈی سی اورگردونواح میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
ٹیکساس میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، ہلاکتوں کی تعداد 80 ہو گئی ، 41 افراد تاحال لاپتہ
ٹیکساس میں پہلے ہی متعدد علاقے زیرآب آ چکے ہیں، سڑکیں اورمکانات متاثر ہوئے جبکہ کئی افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری نقل وحرکت سے گریز کریں اورمحکمہ موسمیات کی ہدایات پر عمل کریں، صورتحال پرمسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
