محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اگلے 6 سے 12 گھنٹے تک طوفانی ہوائوں اور شدید بارشوں کا امکان ہے، 6 سے 12 گھنٹوں میں چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارشوں کا امکان ہے، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، مہمند اور نوشہرہ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق پشاور، مالاکنڈ، چارسدہ، بنوں، بونیر، وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، آئندہ 6 سے 12 گھنٹےمیں اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم ، چکوال میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔
میانوالی، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، لاہور، قصور ، نارووال، لیہ میں 6 سے 12 گھنٹے تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، الرٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران درختوں، بل بورڈز اور غیر محفوظ تعمیرات سے دور رہیں، بارش کے دوران گاڑیوں کو محفوظ جگہوں پر پارک کریں۔
آج خیبر پختونخوا، کشمیر، پنجاب، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، اسلام آباد اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں بارش کی توقع ہے۔
غیرقانونی تعمیرات کیخلاف سخت آپریشن شروع کیا جائے گا،نبیل گبول
قصور، منڈی بہاؤ الدین، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے۔
بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ژوب، زیارت، کوئٹہ، قلات، مستونگ، خضدار، بولان، آواران، خاران اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے۔
کراچی، تھر پارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، مٹھی، سانگھڑ، دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، کشمور اور شکارپور میں بارش کی توقع ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے طیب شاہ نے ہم نیوزپروگرام صبح سے آگے میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خلیج بنگال سے بارشوں کا سسٹم پاکستان میں داخل ہو رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں
انہوں نے کہا کہ 10جولائی تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،موسلادھار بارشوں سے شمال مشرقی پنجاب زیراثر رہے گا، پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ 10جولائی تک سندھ کے مختلف حصوں میں بارشیں ہوں گی،خیبرپختونخواکے بالائی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی،ژوب، زیارت، کوئٹہ، قلات،مستونگ، خضدار، بولا ن، آواران،خاران اورلسبیلہ میں بارش کی توقع ہے۔
ترجمان کے مطابق چلاس اورگلگت بلتستان میں گلیشئرز کے پگھلنے کی وجہ سے سیلابی صورتحا ل ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ چلاس میں رواں سال درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
