پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کے کیس میں 12ججز کےدستخط شدہ حکمنامہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے12ججز کے دستخط شدہ حکم نامے کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا، پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کے ذریعے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا۔
بجلی بلوں سے صوبائی الیکٹرسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
خط میں کہا گیا ہے کہ 27جون کو سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس کا مختصر فیصلہ دیا،مختصر فیصلے کے آرڈر آف دی کورٹ میں صرف 10 ججز کے دستخط شامل ہیں۔
جسٹس صلاح الدین پنور کی بینچ سے علیحد گی کے بعد 12 ججز کے دستخط ہونا لازم ہیں،تمام جج صاحبان کے الگ الگ فیصلوں کی مصدقہ نقول فراہم کی جائیں۔