ایران نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ، ایران سے جنگ بندی کا اطلاق ہو گیا، اسرائیل نے اپنی فضائی حدود کھول دی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دشمن پر جنگ بندی نافذ کر دی گئی ہے، جنگ بندی امریکی جارحیت کے جواب میں فوجی ردعمل کے بعد کی گئی۔
ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق، امریکی صدر کا اعلان
امریکی جارحیت کے جواب میں کامیاب میزائل آپریشن کے بعد جنگ بندی کی،ایرانی سرکاری میڈیا نے جنگ بندی کے نفاذ کے وقت کا اعلان نہیں کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کامیاب میزائل آپریشن اور سرزمین کے دفاع میں شہریوں کی مثالی ثابت قدمی اور اتحاد کے باعث دشمن پر جنگ بندی نافذ کردی گئی ہے۔
سی این این کا کہنا ہے کہ ایرانی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق سیز فائر کا نفاذ ہو گیا، اسرائیلی میڈیا چینل 12 اور وائے نیٹ نے جنگ بندی کے نفاذ کی خبر دی جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا ایران نیشنل نیوز نیٹ ورک اور پریس ٹی وی نے جنگ بندی کے حوالے سے خبر دی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی تفصیلات اور وقت سے متعلق ابھی متضاد اطلاعات ہیں، اسرائیل نے ابھی تک سرکاری سطح پر جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان نہیں کیا۔