ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تاریخ کے اہم موڑ پر تہذیبوں کی اصل روح اور اقوام کے حقیقی مؤقف سامنے آ جاتے ہیں اور موجودہ صورتحال بھی اسی حقیقت کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی ممالک نے صہیونی ریاست کی جنگ پسندی اور جارحانہ پالیسیوں کی واضح مخالفت کی ہے جو ایک مثبت اور قابل ستائش اقدام ہے۔
ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے اسپین، چین، روس، ترکیہ، اٹلی اور مصر کے حالیہ مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے جرائم کے خلاف واضح اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے جو عالمی امن کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
واشنگٹن میں امریکا کی میزبانی میں اسرائیل لبنان مذاکرات شروع
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مؤقف صرف سفارتی یا سیاسی بیان نہیں بلکہ ان ممالک کی گہری ثقافتی، تاریخی اور انسانی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کے مطابق موجودہ عالمی حالات میں انصاف، امن اور انسانی حقوق کے اصولوں کو ترجیح دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ خطے میں جاری کشیدگی کم ہو اورعالمی سطح پر استحکام کو فروغ مل سکے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایسے مواقع پر متحد ہو کرانسانی بنیادوں پر فیصلے کرے اور پرامن حل کو ترجیح دے۔
