ایرانی حکام نے سیاح کے روپ میں مبینہ جرمن جاسوس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، گرفتارشخص نے وارننگ کے باوجود حساس جگہوں کے مقام اپنے ساتھیوں کو بھیجے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق زیرِحراست شخص کی شناخت مارک کاف مین کے نام سے ہوئی ہے جس پرخفیہ فوجی مقامات کی فلم بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری پرواز لاہور پہنچ گئی
ایرانی سیکیورٹی اداروں نے بتایا کہ مذکورہ شخص حساس علاقوں میں غیر قانونی طورپرداخل ہو کر ویڈیوز اور تصاویر بنا رہا تھا، جسے حراست میں لے کراس کے قبضے سے حساس مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کاف مین سیاحت کے بہانے ایران آیا تھا مگراس کا اصل مقصد جاسوسی تھا،معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اورجلد باضابطہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔
