لندن: برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ تمام فریقوں کو سفارتکاری کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔
ایران اسرائیل کشیدگی، امریکی سفارتکاروں کا انخلاء شروع
اسٹارمر اور امیرِ قطر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدارامن کے لیے بین الاقوامی برادری کو مزید فعال کردارادا کرنا ہوگا۔
رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا، دونوں ممالک نے خطے میں استحکام اور انسانی زندگی کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا۔