انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 14 جون کو کھیلے گی۔ اور دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 17 جون کو کھیلے گی۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 20 جون کو کوالیفائر ون ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔ اور 23 جون کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 کا مہنگا ترین اسپیل ، آئر لینڈ کے فاسٹ بائولر لیام میک کارتھی کو 4 اوورز میں 81 رنز پڑ گئے
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا آخری گروپ میچ کوالیفائر کے خلاف کھیلے گی۔