مودی سرکار کی دوغلی خارجہ پالیسی، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار

دوغلی خارجہ پالیسی

نئی دہلی، بھارت کی مودی سرکارایران اور فلسطین سے متعلق عالمی تنازعات میں دوغلی پالیسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس کے باعث اسے عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا سامنا ہے۔

دی وائر کی ایک رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت پرکوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کیا اورغزہ میں جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ہمیشہ خاموشی اختیار کی۔

امریکی اعتراض پرکینیڈا کا یوکرین جنگ سے متعلق جی 7 کا مشترکہ بیان جاری نہ کرنے کا اعلان

مودی کی خارجہ پالیسی اخلاقیات نہیں بلکہ مفادات کے گرد گھومتی ہے، پاکستان کے خلاف سخت مؤقف کے لیے اسرائیل کی حمایت کو ترجیح دی گئی جبکہ میانمارمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور روس کے یوکرین پر حملے پر بھی بھارت کی خاموشی واضح رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی حکومت کی غیراخلاقی سفارتکاری نے بھارت کو بین الاقوامی حمایت سے محروم کردیا ہے اور اس کی عالمی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔


متعلقہ خبریں