ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے ایجنٹ کو پھانسی دیدی۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اسماعیل فکری نامی ایرانی شہری کو اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں 6 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا، جسے آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی فوج کے 2 سابق اہلکار گرفتار
رپورٹ کے مطابق اسماعیل فکری نامی شخص کو خفیہ اور حساس معلومات دشمنوں تک پہنچانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کی تصدیق ایران کی سپریم کورٹ نے بھی کی تھی ،عدلیہ کے مطابق یہ اسرائیل کی خفیہ نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا انٹیلیجنس دھچکا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ جاسوس موساد کے 2 ایجنٹس سے رابطے میں تھا اور انہیں انٹیلی جنس معلومات فراہم کر رہا تھا۔