اسرائیل نے اپنے لئے تلخ اور تکلیف دہ انجام تیار کر لیا ، سخت سزا دینگے ، ایرانی سپریم لیڈر

آیت اللہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اسرائیلی حملے پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست نے ہماری سرزمین کیخلاف گھناونا جرم کیا ہے، رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر اپنی بدنما فطرت کااظہار کیا ہے۔ اسرائیل کو اس جارحیت کی سخت سزا دی جائے گی۔

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ،پاسدارانِ انقلاب کا ہیڈ کوارٹر نشانہ، عورتیں اور بچے شہید

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنے لیے تلخ اور تکلیف دہ انجام تیار کر لیا ہے، اور وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل کو اپنی اس حرکت کا بھرپور خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حملے میں کئی کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے ہیں ، ایرانی سائنسدانوں کے جانشین اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر مشن کو جاری رکھیں گے۔

 


متعلقہ خبریں