پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد کاروبارکا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 282 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار172 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

وفاقی بجٹ آج، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی توقع

بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا، 100 انڈیکس 806 پوائنٹس اضافے تک ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔

انڈیکس تاریخ میں پہلی بار1 لاکھ 22 ہزار 469 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوتا دیکھاگیا، اس سے قبل 5 جون 2025 کو مارکیٹ تاریخی بلندی 1 لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 7 پیسوں تک کمی ہوئی۔ جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 10 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں