کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

زلزلے کے جھٹکے

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز ملیر سے 10 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔

کراچی، زلزلے سے ملیر جیل کی دیواریں متاثر، 216قیدی فرار، 80 دوبارہ گرفتار، 1 ہلاک

زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی، قائد آباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے، جہاں لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اوردفاتر سے باہرنکل آئے، جھٹکے معمولی نوعیت کے تھے تاہم عوام میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔

محکمہ موسمیات اورزلزلہ پیما مرکزصورت حال کی نگرانی کررہے ہیں، ماہرین کے مطابق معمولی نوعیت کے زلزلے خطے میں موجود فالٹ لائن کی سرگرمی کی علامت ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں