یوکرین نے روس کو مقبوضہ کریمیا سے ملانے والے اہم پل پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پل کے ستونوں کو شدید نقصان پہنچا۔
بین الاقوامی خبرایجنسیوں کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں دھماکہ خیزمواد استعمال کیا گیا تاکہ پل کی اسٹرکچر کو کمزورکیا جا سکے۔
امریکی صدر کی جاپان سے “گولڈن ڈوم” میزائل شیلڈ میں مدد کی درخواست
روسی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پل پر ٹریفک کو عارضی طورپرمعطل کر دیا گیا ہے، پل کی مکمل تکنیکی جانچ کے بعد ہی آمدورفت بحال کی جائے گی۔
یہ پل روس کو بحیرہ اسود کے راستے کریمیا سے ملاتا ہے اوراس کی عسکری وتجارتی اہمیت بہت زیادہ ہے، یوکرین کی جانب سے اس پل کو پہلے بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ یوکرین کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد روسی رسد اور نقل وحمل کو متاثر کرنا ہے۔