بہاولپور ، پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، ٹریفک معطل

جعفر ایکسپریس

بہاولپور احمد پور شرقیہ میں پاکستان ایکسپریس ٹرین کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

یلوے حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں مبارک پور اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گی۔

روس: پل گرنے سے ٹرین پٹری سے اتر گئی، 6 افراد ہلاک، 33 زخمی

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے، سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو احمد پور جبکہ راولپنڈی جانے والی تیز گام کو لیاقت پور سٹیشن پر روکا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو خانپور اور ملتان جانے والی بہاؤ الدین ایکسپریس کو رحیم یار خان سٹیشن پر روکا گیا ہے، ملتان سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں