کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع


شہر قائد کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کے قریب علاقوں میں گرمی کی شدت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی،دن کے اوقات میں تیز دھوپ کیساتھ سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا،کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

کراچی میں مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں