سلامتی کونسل میں صائمہ سلیم کا دوٹوک مؤقف: بھارت خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ

صائمہ سلیم

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات کے دوران شہریوں کے تحفظ پر بحث کے دوران پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت کے الزامات کو مؤثر انداز میں رد کرتے ہوئے بھارت کی ریاستی دہشت گردی، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں اور پاکستان کے خلاف مسلسل جارحیت پرسخت ردعمل دیا۔

ٹرمپ کا یورپی یونین پر یکم جون سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ

اگر بھارت پہلگام واقعہ کے حوالے سے سنجیدہ ہوتا تو پاکستان کی غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا،  بھارت اس واقعے کی آزاد تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے؟ 6 سے 10 مئی کے دوران بھارتی حملوں میں 40 پاکستانی شہید اور 121 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پانی پاکستان کے عوام کی زندگی ہے، بھارت اسے جنگ کا ہتھیارنہ بنائے، عالمی برادری  سے مطالبہ ہے کہ بھارت کوکشمیریوں کے حقِ خودارادیت اور پاکستان کے امن کے عزم میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔


متعلقہ خبریں