پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضے اور گرانٹس موصول ہوئیں۔
دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف فنڈنگ اور دوست ممالک کے رول اوورز سمیت کل 14.1 ارب ڈالر ملے، رواں مالی سال بیرونی مالی معاونت کا ہدف 19 ارب 39 کروڑ ڈالر رکھا گیا ہے۔
بیرونی فنانسنگ گیپ کو پْر کرنے کیلئے حکومت نے نجی بینک سے ایک ارب ڈالر قرض مانگ لیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2.1 ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے 6 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور بھی کیے۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر ملے، اس دوران چین، امریکا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر قرض دیا، پاکستان نے دس ماہ میں 76 کروڑ ڈالر کا بیرونی کمرشل قرضہ حاصل کیا۔