آئی ایم ایف پروگرام معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے ، صدر زرداری

صدر مملکت

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ملاقات صدر آصف زرداری کا ردعمل آگیا


صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے ،اقتصادی تعاون کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے کے شکر گزار ہیں۔

صدر آصف زرداری سے جہاد اظہور کی قیادت میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان ون چائنا پالیسی کا حامی، تعلقات مزید وسیع کریں گے، صدر زرداری

صدر مملکت نے آئی ایم ایف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہو گا، آئی ایم ایف اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔

اس موقع پر عالمی مالیاتی ادارے کے وفد نے پاکستان میں معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کا پروگرام درست سمت میں گامزن ہے۔

 


متعلقہ خبریں